نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرحکام نے بروقت کارروائی کر کے بیرون ملک آئس ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور کا رہائشی سمیع اللہ پرواز ای کے- 615 کے ذریعے دبئی جا رہا تھا لیکن جب ایئرپورٹ پر حکام نے اس کی تلاشی لی تو بیگ سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف کارروائی محکمہ کسٹمز اور اے این ایف کے حکام نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

برآمد شدہ آئس ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ہم نیوز نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملزم سمیع اللہ کو اے این ایف کے حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام اس ضمن میں مکمل تفتیش و تحقیق کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں