اسلام آباد: حکومت نے جولائی سے دسمبرکے دوران دو ارب 30 کروڑ ڈالرتک قرض لیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے چھ ماہ میں 50 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔
ذرائع اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض لیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 33 کروڑ90 لاکھ ڈالرکا لون جبکہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے27 کروڑ20 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔
اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے گزشتہ حکومت سے کم قرضہ حاصل کیا۔ موجودہ حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تین تین ارب ڈالر مالیاتی پیکیج لیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق دوست ممالک سے قرض ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے حاصل کیا گیا۔ دوست ممالک کے بعد حکومت آئی ایم ایف سے بھی قرض لے گی۔
واضح رہے حکومت کی جانب سے ان تمام اقدامات کی وجہ معیشت کی بحالی بتائی جارہی ہے۔