سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 34 گھنٹوں کے لیے بند


کراچی: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 34 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سی این اسٹیشنز ہفتے کی صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے۔

سی این جی اسٹیشنز جعمرات کی رات دس بجے بند کردیئے گئے تھے جبکہ اب سی این جی دو دن بعد بحال کی جائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندے غیاث پراچہ  نے کہا ہے کہ گیس پر اجارہ داری ختم ہونے چاہیے اور سب سے پہلے سی این جی کو گیس دینی چاہیے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اس وقت عوام میں کی اکثریتی سی این جی استعمال کررہی ہے، اسکول وینز، مسافر بسیں اور ایمبولینس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ سی این جی پر ہی چل رہی ہے اور یہ مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے آج کراچی میں سی این جی بندش کے شیڈول کی تبدیلی نے ٹریفک کا نظام متاثر کردیا تھا اور شہر کے مختلف سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کا رش لگ گیا جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز سے متصل سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھیں۔

شہر قائد کے علاقے گرومندر، ناظم آباد اور اطراف میں بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں