اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کے ٹوئٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان افغانستان کی جانب سے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود اذالہ کرنا چاہیئے۔
We reject the tweet by President Ashraf Ghani. Such irresponsible statements are only gross interference. Afghan leadership needs to focus on long-standing serious grievances of the Afghan people.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 7, 2019
افغان صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پر امن مظاہرین پر تشدد سے افغان حکومت کو تشویش ہے۔