نواز شریف اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل


 لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے نواز شریف کی ڈسچارج سلپ بنا دی جو محکمہ جیل کو بھیجی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف اسپتال سے جیل منتقل ہونے کے لیے بضد تھے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز نے بھی کوشش کی کہ وہ اپنے والد کو جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے پر راضی کر سکیں تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئیں۔

گزشتہ روز نواز شریف کو جیل نہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امراض قلب کے اسپیشلسٹ اسپتال میں رکھنے کی تجویز دی تھی اور نواز شریف کو جلد از جلد امراض قلب کے اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد نواز شریف سے آج ہونے والی ملاقاتیں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔ اُن کی صحت خراب ہے اس لیے عام ملاقاتیں نہیں ہو سکیں گی۔

مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد نے نواز شریف سے اسپتال میں ملاقاتیں کیں۔


متعلقہ خبریں