پشاور زلمے کی کٹ اور ترانہ کل لانچ ہوگا


اسلام آباد: پشاورزلمے کی کٹ اور ترانے کی لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب کل چار فروری کو گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد کی جائے گی۔

پشاورزلمے کی جانب سے شہر کی تاریخ میں سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ تقریب کو چارچاند لگانے کے لیے کپتان ڈیرن سیمی بھی موجود ہوں گے۔

تقریب میں  گل پانڑا، مشہور بینڈ خماریاں، ساحرعلی بگہ اورمشہور پشتو گلوکارزیک آفریدی کرکٹ کے دیوانوں کا جوش وخروش بڑھائیں گے جبکہ پشاورزلمے کی برانڈایمبسڈرماہرہ خان، حمزہ علی عباسی کے علاوہ گڈول ایمبسڈر ثناء جاوید اورعلاقائی برانڈ ایمبسڈرگل پانڑا بھی موجود ہوں گے۔

پشاور کی عوام کے پسندیدہ کپتان ڈیرہ سیمی کے ساتھ ساتھ  مصباح الحق، کامران اکمل، عمیدآصف، ثمین گل، عمرامین، صہیب مقصود سمیت دوسرے کھلاڑی بھی فینزسے ملنے آئیں گے اور ہیڈ کوچ محمداکرم اور صدرظہیرعباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

تقریب میں شرکت کے لیے مک نڈونلڈ، مسڑکوڈ، ڈئیروراو اور السید فارمیسی بھٹانی سے جلد سے جلد ٹکٹ حاصل کریں۔

کرکٹ فینزکے لیے تقریب کا انعقاد کرنے والے  چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی کا پشاور آنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ فینزاپنے کپتان کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

تقریب کے انعقاد کے لیے پشاورمیں جوش و خروش سے تیاریاں جاری ہیں جہاں کرکٹ کے دیوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ بنائی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں