اسلام آباد،کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جہاں زلزلے کی شدت سے خوفزدہ ہوکرلوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دکانوں سے باہر نکل کرسڑکوں پرآگئی۔

پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، حویلیاں، لاہور، کراچی اور عیسی خیل سمیت کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.8 اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان  نہیں ہوا ہے۔

زلزلے کے چند گھنٹوں بعد کراچی میں زمین ایک بار پھر ہل گئی جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہر قائد میں دوسری بار آنے والے زلرلے کی شدت 2.9 اور گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔


متعلقہ خبریں