سندھ حکومت معیشت میں بہتری کیلئے اچھے اقدامات کررہی ہے،رزاق دائود



کراچی: وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ معیشت میں بہتری کیلئے اچھے اقدامات کررہی ہے جبکہ کاروبار کے لیے نئے اور آسان مواقع پیدا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت بیرونی قرض لے گی تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے ٹھیکے میں مفادات کا ٹکراؤ دکھائی نہیں دیتا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ایک ایم او یو پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت گوادر میں آئل ریفائنری اور پٹرول کمپلیکس لگائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات بھی ایک ریفائنری حب میں لگائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی بہت سی صنعتیں ہیں جو آنے والے سالوں میں پاکستان میں لگائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں