ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی


کراچی: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی خواتین ٹیمیوں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلا جا رہا تھا جس کے اختتام پر پاکستان ویمن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مققرہ اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیمیوں کی جانب سے 132 رنز پر میچ برابر ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو مات دے دی۔

پاکستان کی جانب سے ویسٹ اینڈیز کو 132 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے27 گیندوں پر 36 رنز درکارتھے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی پہلی وکٹ 2 رنز پر جبکہ دوسری وکٹ 62 رنز پر گری۔ قومی ٹیم کی جانب سے عمیمہ سہیل صفر جبکہ بسمعہ 31 رنزبنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ گزشتہ روز کراچی میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں 89 رنز پر آل آؤٹ ہو کر جیت کا سہرا اپنے سر سجانے میں ناکام رہی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  تین فروریکھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس ساڑھے دس بجے ؤجبکہ اننگ کا آغاز 11 بجے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم مارچ 2004 میں پاکستان آئی اور سات میچز پر مشتمل ون ڈے سیریزکو 2-5 سے اپنے نام کر گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا دورہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اچھا قدم ہے۔ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم سال 2015 میں پاکستان آ کر کھیلی تھی۔


متعلقہ خبریں