اسلام آباد میں جعلی کرنسی کے استعمال کا انکشاف

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جعلی کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں گرفتار شخص کے قبضے سے 60 ہزار روپے نقدی برآمد  کر لی گئی ہے۔

جعلی کرنسی کے استعمال پر سہالہ پولیس نے راجہ امجد نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے برآمد کی گئی کرنسی میں 100، 1000، اور 5000 کے نوٹ شامل ہیں۔

پولیس نے اپنی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے جعلی کرنسی کا استعمال کر رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ ملوث دیگر افراد سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں خیبرپختونخوا پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے جعلی 6 کروڑ  روپے برآمد کیے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے جعلی کرنسی بنانے والی مشنری بھی برآمد کی تھی۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار ملزمان کو اس سے قبل بھی جعلی کرنسی بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا لیکن ضمانت پر رہائی کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں