کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن


کراچی میں ایک مرتبہ پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے متعدد علاقوں بشمول گلستان جوہر، گلشن اقبال،ایف سی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ ایچ ٹی لائن ٹرپ ہونے کے باعث بریک ڈاؤن ہوا، نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

بعدازاں کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ چند علاقوں سے تعطل کی شکایت ملی جنہیں بروقت درست کردیا گیا، اب شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست جام شورو سے کراچی آنے والی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی، حیدرآباد اور جامشورو سمیت سندھ کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تھے۔

بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر قائد کے 80 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال کئی مرتبہ شہر قائد کے باسیوں نے اس طرح کے بریک ڈاؤن کا سامنا کیا تھا۔ اگست کے ہی ماہ میں ایک اور بڑا بریک ڈاؤن بھی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں