پی ایس- 94 میں ضمنی انتخاب:ایم کیوایم نے میدان مار لیا

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ اسمبلی کی نشست  پی ایس-94 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 149 پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے جانے والے ووٹوں میں سے ایم کیو ایم کے ہاشم رضا نے 21537 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار اشرف قریشی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے تحت 8970 ووٹ حاصل کرکے  دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انتخابی میدان میں ایم کیو ایم حقیقی کے انتخابی امیدوار کو غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 5806 ووٹ ملے ہیں اور پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی امیدوار 1416 ووٹ حاصل کرسکے۔

میں سے 147  پر ایم کیو ایم پاکستان کے انتخابی امیدوار ہاشم رضا 21136 ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں۔ موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اشرف قریشی 8765  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیوایم حقیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے امیدواران ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔

ہم نیوز کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت پولنگ کے وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں داخل ہوجانے والے رائے دہندگان کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا گیا۔

حقلہ میں 149 پولنگ اسٹیشنز قائم کے گئے ہیں جہاں دو لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز تھے۔

شہر قائد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح جب آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوا تو متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس تاخیر سے پہنچے جس کی وجہ سے بھی پولنگ سست روی کا شکار رہی۔

ہم نیوز کے مطابق حلقہ پی ایس- 94 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراد دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں کےاندر سیکیورٹی کے فرائض پاک فوج کے سپرد کی گئی ہے ۔

پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیکیورٹی کے فرائض پولیس اہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔ شہر میں رینجرز کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولنگ سے قبل الیکشن مہم کے آخری دن حلقے میں انتخابی گہما گہمی عروج پر رہی جہاں ایک طرف پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نظر آئے تو دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوررائے دہندگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پی ایس پی سربراہ نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو چھ ماہ میں کارکردگی دکھائیں گے جو نظر بھی آئے گی اور اگر کچھ نہ کرسکے تو معافی مانگ کر نشست استعفیٰ دے دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے دورے کے دوران انتخابی حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی کراچی والوں کے لئے آواز اٹھاتی ہے۔


متعلقہ خبریں