ہم نے سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو نہیں بلایا تھا، رحمان ملک


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم نے سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو نہیں بلایا تھا، ڈی ایس پی لواحقین کو اسلام آباد کیوں لے کر آیا اس کی تحقیقات کروائیں گے۔

رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سانحہ ساہیوال پر پہلے روز ہی جوڈیشل انکوائری اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کو سنیں گے لیکن طریقہ کار کے مطابق سنیں گے۔ جس کا ہم آج کل میں نوٹسز جاری کر دیں گے۔ اس وقت تک گولیاں نہیں برسائی جاتیں جب تک معلوم نہ ہو کہ کون ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر الزامات تو لگا دیے ہیں وہ عدالت میں آکر ثابت بھی کر دیں۔ آصف علی زرداری پر تو الزامات پہلے بھی لگ چکے ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کے منی بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جب کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کا فیصلہ حکومت کا ہے اور شیخ رشید اس فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں