افغان فورسز کی بیس پر دھماکہ، 12 اسکیورٹی اہلکار جاں بحق


کابل: افغان صوبہ میدن وردک میں واقع افغان فورسز کی بیس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افغان اسکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی حادثے میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ترجمان میدن وردک کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بیس پر دھماکہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ کابل وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا جس میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے کابل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کیے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

افغان طالبان نے گزشتہ سال 2018 میں افغانستان میں ہونے والے خون ریز واقعات کی زمہ داری نہ لیتے ہوئے 90 فیصد واقعات کا ذمہ داری امریکہ اور افغان فورسزکو قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں