اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسائل میں ایک اور اضافہ


راولپنڈی: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسائل میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ 105ارب روپے مالیت سے زائد میں بننے والے پراجیکٹ میں ایک کے بعد دوسری خرابی معمول بن چکی ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے بنائے گئے ارائیول لاؤنج کاانٹرنل ہاٹ اینڈ کولڈ سسٹم خراب ہو گیا اورخود کار دروازے بھی کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔

انٹرنل ہاٹ اینڈ کولڈ سسٹم خراب ہونے کے سبب ڈیوٹی پر تعینات کسٹمز اور دیگر محکموں کے ملازمین سردی سے بیمار ہونے لگے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد ملازمین نے ٹھنڈ لگنےسے بیمار ہونے پر چھٹی کی درخواستیں جمع کرادی ہیں جب کہسول ایوی ایشن اتھارٹی اور انتظامیہ ہاٹ اینڈ کولڈ سسٹم اور خود کار گیٹ کی خرابی سے نظرین چرانے لگی ہے۔

انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی کے سبب 105 ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا قومی منصوبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا اور آئے روز مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الیکٹرانک سیڑھیاں خراب ہونا، واش رومز میں گندگی اور دیگر مسائل ایئرپورٹ پر معمول بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں