قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا فارمولا طے پاگیا

قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا فارمولا طے پا گیا ہے۔ اگلے ہفتے قومی اسمبلی اجلاس میں کمیٹیوں کی تحریک پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد کے پاس 20 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ جب کہ اپوزیشن اتحاد کے حصے میں 18 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ آئی ہے۔

فیصلے کے مطابق میری ٹائم افیئرز، نارکوٹکس کنٹرول، اوور سیز پاکستانیز کی کمیٹیاں اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ریلویز، مذہبی امور، تجارت اور ٹیکسٹائل، وفاقی تعلیم کی کمیٹیاں اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، مواصلات، ڈیفنس پروڈکشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر و گلگت بلتستان افیئرز، نجکاری، پوسٹل سروسز، سیفران، شماریات اور واٹر ریسورسز کی کمیٹیاں بھی اپوزیشن کو دی جائیں گی۔

حکومتی اتحاد نے خارجہ، داخلہ امور اور خزانہ سمیت دیگر کمیٹیاں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں