فارورڈ بلاک کا اصل خطرہ پی ٹی آئی کو ہے، حامد میر



اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ غیرجانبدرانہ کارروائی کر رہے ہیں، حکومتی وزرا نیب کے چیئرمین سے ملاقات کرتے اور تصویریں کنچھواتے ہیں اور باہر آ کر نیب کے ترجمان بن جاتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جے ایف آئی اے پیپلز پارٹی سے بغض رکھتے ہیں اور انہیں جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا جس پر ہمیں تحفظات تھے۔

سعید غنی نے کہا سپریم کورٹ کے آج آنے والے تفصیلی فیصلے سے قبل حکومت کو رویہ ثابت کر رہا تھا کہ حکومت فریق بن کر پیپلز پارٹی کے لیڈران کے خلاف کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون میں رہتے ہوئے ہمارے خلاف کارروائی کی جائے تو ہمیں منظور ہے تاہم ہمارا اعتراض تب ہو گا جب  قانون سے ہٹ کر کارروائی کی جائے اور ایسا ہی ہو رہا ہے  جس پر ہمیں شدید اعتراضات ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بہتر کام کر رہی ہے بہت جلد لوگوں کو احساس ہو جائے گا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے بہتر کارروائی کر رہی ہے۔

فارورڈ بلاک کا اصل خطرہ پی ٹی آئی کو ہے ۔سینئر صحافی حامد میر

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ بی این مینگل نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے اچھے اقدامات کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ق کا مسئلہ حل ہو گیا،اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے اپنے ایم این ایے ہیں جنہیں سنبھالنا عمران خان کے لئے امتحان ہے۔

انکا کہنا تھا تحریک انصاف کے اکثر ممبران مایوس ہیں اور حالیہ سینٹ کے الیکشن میں پرویز الی نے کردار ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی ختم کروائی۔

حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ق لیگ کے لوگوں سے جا کر کہ رہے ہیں کہ وہ آئندہ کا الیکشن ق لیگ سے لڑیں گے،فارورڈ بلاک کا اصل خطرہ پی ٹی آئی کو ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں خود عمران خان کا کمال ہے۔اگر شہباز شریف نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کی تو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔

 

جے آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کرنے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے،بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ  نے جے آئی ٹی کو مزید تفتیش کے لئے کہا ہے  جس کے بعد معاملہ نیب کے سپرد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا جے آئی ٹی ایک تفتیشی ٹیم ہے جسے تحقیقات مکمل کرنے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں