لاہور کے علاقے سمن آباد میں ہلاک ہونے والی کینیڈین خاتون صفہ کے معاملے میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کینیڈین خاتون کی پراسرار ہلاکت پر اس کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ صفہ نے خودکشی کی لیکن پولیس نے قتل کےشبے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
40 سالہ کینیڈین نژاد صفہ ناصر کے اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو پہلے اطلاع کی تھی کہ وہ خود کشی کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو صفہ کی پھندہ لگی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی جس پر پولیس کی جانب سے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گلشن اقبال ٹاؤن شازیہ سرور کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل معاملہ واضح ہو سکے گا کیونکہ ہمیں کال خود کشی کی کی گئی تھی لیکن موقع پر معاملہ کلیئر نہیں دکھ رہا تھا اس لیے کارروائی شروع کی ہے۔
صفہ نے چند سال قبل اسلام قبول کر کے سمن آباد کے رہائشی ناصراقبال سے شادی کی تھی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صفہ ناصر ڈپریشن کا شکار تھی۔اس نے خودکشی کر کے اپنی جان لی لیکن پولیس انہیں بلا وجہ کیس میں گھسیٹ رہی ہے۔