‘ 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے’

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اتحادیوں کے شکوے شکایتیں بڑھنے لگیں۔ عوامی نیشنل پارٹی (بی این پی) رہنما اخترمینگل نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھ نکات پرعمل ہوا تو حکومت کے ساتھ  چلیں گے ورنہ  آپشن کھلے ہیں۔ کسی کو 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت گری تو معلوم نہیں، بچائیں گے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اختر مینگل نے مطالبات پر غور کے بجائے عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری بیان دے ڈالا۔

انہوں نے بلوچستان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی ہنگامی اجاس نہیں بلایا، بی این پی اور پی ٹی آئی کے درمیان 2018 میں معاہدے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے مسائل کا حل نکالنے کا یقین دلایا تھا۔ پی ٹی آئی کو کئی بار وعدوں کی یاد دہانی کرائی گئی۔

اخترمینگل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے بلوچستان کے وسائل  لوٹے۔ بلوچستان میں روز زیر زمین پانی کی سطح گررہی ہے،18ویں ترمیم میں تبدیلی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی ناراض ہورہی ہیں،ناصرشاہ

دوسری جانب ماحول کی نزاکت دیکھتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی فوری ردعمل کا اظہار کردیا۔ صوبائی وزیرناصرشاہ  کہتے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی اتنی خراب ہے کہ خود اتحادی جماعتیں بھی ناراض ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے اتحادی جماعتیں پہلے بھی شکایتیں کرچکی ہیں جبکہ اس سے قبل ایم کیو ایم نے بھی کراچی کے مسائل پر وفاق سے شکایتیں کی تھیں۔


متعلقہ خبریں