پنجاب میں شرح خواندگی، وزیر اعلیٰ کا علاقہ سب سے پیچھے

فوٹو: فائل


لاہور: محکمہ تعیلم پنجاب نے صوبے بھر کے اضلاع کی شرح خواندگی کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا علاقہ شرح خواندگی میں سب سے پیچھے ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق راجن پور میں خواندگی کی شرح سب سے کم 34 فیصد ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں خواندگی کی شرح 61 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سب سے زیادہ خواندگی کی شرح 79 فیصد، لاہورمیں 77 فیصد جب کہ مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں شرح خواندگی 43 فیصد ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق  پاکپتن کےعلاقہ میں شرح خوانداگی 45 فیصد ہے، رحیم یار خان میں شرح خوانداگی 46 فیصد جب کہ  لودھراں اور بہاولپور میں خواندگی کی شرح 47 فیصد ہے۔

محکمہ تعلیم نے سکول شماری کی مکمل معلومات بھی جاری کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 48 ہزارایک سو پچھتر سکول ہیں جن میں ایک کروڑ انیس لاکھ اکیاون ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔

لاہور میں ایک ہزار ایک سو ستائیس سکول ہیں  جن میں 6 لاکھ چوالیس ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 31 بچوں کے لیے ایک ٹیچر اور لاہور میں 39 بچوں کے لیے ایک استاد مقرر ہے۔

ملتان میں 3 لاکھ 77 ہزار، بھکر میں 2 لاکھ 30 ہزار ، جھنگ میں 3 لاکھ پچاس ہزار، چنیوٹ میں ایک لاکھ ستاسی ہزار ، فیصل آباد میں 8 لاکھ پچاسی ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔


متعلقہ خبریں