قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہو گا

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رکن خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے جب کہ اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہو گا جب کہ اجلاس سے قبل اسپیکر کی زیرصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوں گے جب کہ اجلاس سے قبل فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے ملاقاتیں کر سکتی ہے۔ حکومتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل ہیں۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے، مہنگائی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے جب کہ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا معاملہ بھی اٹھ سکتا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سینما گھروں میں سگریٹ نوشی روکنے کا مجوزہ بل اور ادویات کی چیکنگ کے طریقہ کار کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں افغان تجارتی روٹ کی عدم بحالی کی وجہ سے آلو کی فصل کو نقصان پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جب کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری خواتین کی 2017 کی صورتحال کی رپورٹ پیش کریں گی۔


متعلقہ خبریں