نواز و زرداری نے خود اپنی سیاسی قبر کھودی، فواد چوہدری


لاہور: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے۔ نواز شریف کا ٹرائل اس عجیب انداز سے کیا گیا کہ وہ اس دوران لندن کے دورے پر بھی گئے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف نواز شریف کا ٹرائل اس انداز میں ہوا تو دوسری جانب  شہباز شریف قومی احتساب بیورو(نیب) حکام اور پراسیکیوٹر کو اپنے سامنے پیش ہونے کا کہتے ہیں۔

اگلے چند ہفتوں میں وزرات اطلاعات پورے پاکستان میں میگا ایونٹس کا کلینڈر جاری کریں گی جبکہ 66 ممالک کا ویزا پاکستان کے لیے ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میلوں کے لیے اقدامات کرنے ہیں جبکہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے بھی کام کرنا ہے تاکہ اسے آگے لے کر جاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی حکومت آئی ہے جس کے لیے عوام کا دل دھڑکتا ہے۔ پاکستان میں ہمیں کوئی سیاسی مسائل  در پیش نہیں۔ 23 تاریخ کو منی بجٹ سے معاشی استحکام لائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سے کہوں گا رات کو اسپغول کا پی کر سویا کریں۔ منٹر صاحب کو ریٹائر ہوئے بہت وقت ہو گیا ہے۔ انہیں نہیں پتا کہ پاکستان کے پہلے سارے جعلی بجٹ تھے یہ پہلا اصلی بجٹ آ رہا ہے۔

واضح رہے اس وقت سندھ کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم کے دورے سے قبل فواد چوہدری کراچی جا کر اہم ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں