پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کا مشاعرے کے انعقادکا اعلان

ادبی کمیٹی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کےاراکین کا گروپ فوٹو


شارجہ: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ادبی کمیٹی نے سال نو مشاعرہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سوشل سینٹرکی نوتشکیل شدہ ادبی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اغراض ومقاصد، طریقہ کار اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، کمیٹی کی جانب سے کئی اہم فیصلے  بھی کئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاعروں اور ادیبوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقامی اورعالمی شاعروں اور ادیبوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

اس موقع پرکمیٹی کے سربراہ سلیمان جازب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  شارجہ اور اس کے گردونواح میں ادب سے متعلق کام کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے۔ تنظیمیں دبئی میں سرگرم عمل ہیں لیکن شارجہ اور شمالی امارات میں اس حوالے سے خلا موجود ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے یہاں بھی ادبی ماحول پیدا کیا جائے۔

کمیٹی کےرکن راجہ خیام نے نئے اور باصلاحیت نواجونوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں خواتین کی نمائندگی کرنے والی فرح شاہد اور نورین غوری نے بھی اپنی طرف سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

تقریب میں شریک ہونے والے دیگرمرد وخواتین اراکین نے ادبی کمیٹی کے قیام کو مثبت قرار دیتے ہوئے امید کا اظہارکیا کہ یہ پلیٹ فارم ادبی سرگرمیوں کا آغاز ثابت ہوگا۔

 

 


متعلقہ خبریں