سعودی لڑکی رہف محمد القعون کو کینیڈامیں سیاسی پناہ مل گئی

فوٹو:رہف محمد القعون کو کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست اقوام متحدہ نے دی


اوٹاوا: سعودی لڑکی رہف محمد القعون کو کینیڈا میں سیاسی پناہ مل گئی ہے۔

18 سالہ رہف بنکاک کے راستے آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش کررہی تھی تاہم ابتدائی طورپر اسے کویت واپس جانے کا کہا گیا جہاں اسکا خاندان اسکا منتظر تھا۔

سعودی لڑکی نے واپس جانے سے انکار کردیا اور اپنے آپکو ہوٹل کے کمرے میں بندکردیا جس سے وہ عالمی میڈیا کی توجہ مرکز بن گئیں۔

رہف محمد القعون کا دعوی ہے کہ وہ اسلام ترک کرچکی ہیں اور سعودی عرب میں جس کی سزا موت ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے کہا کہ وہ  قانونی طور پر پناہ گزین کی تعریف پر پورا اترتی ہیں۔

رہف محمد القعون کی آسٹریلیا کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کینیڈا نے اقوام متحدہ کی سیاسی پناہ سے متعلق درخواست منظور کرلی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کینیڈا نے ہمیشہ انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی اہمیت دی، اسی لیے ہم نے رہف محمد القعون کو اقوام متحدہ کی درخواست پرسیاسی پناہ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں رہف محمد القعون نے زندگی بچانے اور پورے معاملے میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں