بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک

فوٹو: ہم نیوز


کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے دوران کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ 

ایف سی اہلکاروں نے بلوچستان کے علاقے قلات، خاران، میوند میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سب مشین گنز، آئی ای ڈیز، گرنیڈز اور آر پی جی راکٹ برآمد کر لیے۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں مواصلات کے آلات بھی شامل ہیں۔

ایف سی نے خفیہ آپریشن کرکے سبی کےعلاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

بلوچستان کے علاقے ٹوبہ نوخانی ، ڈیرہ مراد جمالی ، اچ ، سنجسیلا اور چبدار میں کارروائی کے دوران بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات سمیت ڈیٹو نیٹرز اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں