ايون فيلڈ کیس میں شریف فیملی کی رہائی کے خلاف اپيل سماعت کے لیے مقرر

نوازشریف جیل سے اسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: نواز شریف کے خلاف ايون فيلڈ ريفرنس فيصلے پر اپيل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ چيف جسٹس کي سربراہی ميں پانچ  رکنی بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا۔

بنچ مين جسٹس آصف سعيد کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشير عالم  اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کی سزاؤں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی دی گئی سزائیں معطل کر دی تھیں، سزامعطلی کے بعد تینوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم کی اپیل دس دن میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں