شوگر ملز میں کرشنگ کا معاملہ، نو رکنی کمیٹی تشکیل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے شوگر ملز میں کرشنگ شروع کرنے کے معاملے پر نو رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کر دی ہے۔

پنجاب حکومت نے شوگر ملز میں کرشنگ شروع کرنے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایڈوائزرز اور اسپیشل اسسٹنٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ اسپیشل کمیٹی بنانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے ارکان شوگر ملز میں کرشنگ شروع کروانے کے عمل کی نگرانی کریں گے جب کہ کمیٹی حکومتی نرخ اور وزن پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزرز عون چوہدری، محمد حنیف، عبدالحئی اور فیصل حیات شوگر ملز کی نگرانی کریں گے جب کہ اسپیشل اسسٹنٹس سید رفاقت علی گیلانی، خرم لغاری، عمر فاروق، جاوید اختر اور امیر محمد خان بھی شوگر ملز میں کرشنگ کے معاملات پر نظر رکھیں گے۔

کمیٹی میں شامل تمام ایڈوائزرز اور اسپیشل اسسٹنٹس دس دن میں ایک بار لازمی شوگر ملز کا دورہ کریں گے اور حکومتی نرخ 180 روپے فی من کا ریٹ لاگو کروانے کو یقینی بنائیں گے جب کہ کنڈے اور وزن کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں