ورلڈ بینک کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

ورلڈ بینک کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


واشنگٹن:عالمی بینک کے سربراہ جم یانگ کم نے مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کی مدت ملازمت  2022 میں ختم ہونا تھی لیکن وہ یکم فروری 2019 کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ورلڈ بینک کی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ بہترین ادارے کی سربراہی میرے لیے قابل فخر بات ہے۔ جم یانگ کم کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربت، مہاجرین کا بحران اور بڑھتے ہوئے ماحولیاتی ماسائل کی موجودگی میں ورلڈ بینک کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایک ایسے ادارے کی سربراہی میرے لیے قابل فخر بات ہے جس کے ملازمین نے دنیا کو غربت سے پاک کرنے کے نزدیک پہنچا دیا ہے۔ ورلڈ بینک کے سربراہ نے لکھا کہ میں یکم فروری کو عہدے سے متسعفی ہوجاؤں گا۔

امریکی صدر براک اوباما نے  جم یونگ کم کو مارچ 2012 میں عالمی بینک کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

جم یانگ کم کے بعد ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو افسر ادارے کی قائمقام صدر ہوں گے اور نئے صدر کا انتخاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اختیار ہے۔


متعلقہ خبریں