اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی طویل قطاریں

ائیرپورٹ چارجز

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: اسلام آباد ائیرپورٹ پرامیگریشن کاعمل سست روی کاشکار ہونے سے کاونٹر پرلمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹرپرچھٹی کے باعث عملے کی کمی کی وجہ سے متعدد پروازوں کے مسافر جن میں  مرد، خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں،کئی گھنٹوں سے اپنی باری کے انتظار میں کھڑے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ اتوار کے روز امیگریشن کاؤنٹر پرلمبی قطاریں بننا معمول ہے کہ اس دن عملہ انتہائی کم ہوتا ہے جبکہ شیڈول پروازوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے اتوار کو امیگریشن کاؤنٹر پر عملہ بڑھانے اور امیگریشن کا عمل تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ  ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر امیگریشن کاؤنٹر تک پہنچنے کی ہدایت کی تھی جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔

بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ایف آئی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کاونٹر تک رسائی کیلئے الگ الگ قطاریں نہ بنائیں۔ اس حکمنامے کے نیتجے میں بھی امیگریشن کاؤنٹر پرطویل انتظار اور لمبی قطاروں کی شکایت سامنے آئیں تھیں۔

 


متعلقہ خبریں