اب تک ہم نیوز کی ویب سائٹ پر آپ نے ہم مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین کی نئی نئی اور ذائقےدار تراکیب دیکھیں۔ جس میں چکن اور سی فوڈ شامل رہا۔ ہم نے چکن کی بھی ترکیبیں سیکھیں اور سی فوڈ کی بھی اب بات کر لیتے ہیں کچھ بیف کی۔
نوجوان شیف باسم اخوند ہر بار اپنے دیکھنے والوں کے لیے کچھ خاص لے کر آتے ہیں جنہیں مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین اپنے صفحات کی زینت بناتا ہے۔ ایک ایسی ہی ترکیب آپ کی خدمت میں پیش ہے جو ہے ‘ساسی اِسٹر بیف ‘ یہ ڈش تھوڑی مختلف اور ذائقے میں بھی ذرا ہٹ کر ہے۔
جسے اس کھانے کے نام سے ہی محسوس ہورہا ہے کہ یہ صرف چٹ پٹی ہی نہیں بلکہ کچھ جوسی جوسی بھی ہوگی تو چلیں دیکھتے ہیں اس کی تیاری کے لیے کیا کیا چاہیے اور اس کے مراحل کیا ہوتے ہیں۔
‘ساسی اِسٹر بیف ‘
اجزاء:
گائے کے پسندے ½ کلو، فرنچ بینز (لمبائی میں کٹے ہوئے) 70 گرام، شملہ مرچیں (لمبائی میں کٹی ہوئی) دو عدد، لہسن (چوپ کیے ہوئے ( 2جوے) مٹر اُبلے ہوئے( 150گرام)، پیاز (چوپ کی ہوئی) دو عدد، اووسٹر ساس دو کھانے کے چمچے، فش ساس دو کھانے کے چمچے، چینی ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل دو کھانے کے چمچے۔
ساسی اِسٹر بیف کی ترکیب
فرنچ بینز اور شملہ مرچ گر م پانی میں ایک منٹ تک اُبالیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ پسندوں کو لمبائی میں کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن اور پسندے بھونیں، پھر مٹر‘ پیاز، اووسٹر ساس، فش ساس، چینی اور نمک ملا کر بھونیں۔ اس میں فرنچ بینر اور شملہ مرچ ڈال کر بھونیں اور ڈش میں نکال لیں۔
لیجئے گرما گرم مزیدار ‘ساسی اِسٹر بیف ‘ تیار ہے۔ اس ذائقے دار ڈش کو انجوائے کریں اور مزید کھانوں کی تراکیب کے لیے وزٹ کرتے رہیں ہم نیوز ویب سائٹ
نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔