پاکستان میں بیڈمنٹن کو زیادہ پذیرائی نہیں ملتی، ماحور شہزاد



اسلام آباد: بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے کھیل کی اتنی پذیرائی نہیں ہے، میڈیا بھی اس کھیل پر زیادہ توجہ نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا ہماری فیڈریشن کی جانب سے ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے مگر حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا ہے، میرا مقصد اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام  گیم پلان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ پر بہت لوگوں کی نظریں تھی،انڈین کھلاڑی کا لیول ہم سے بہت اچھا ہے، ہمارا ان سے میچ کھیلنا ہی اعزاز کی بات تھی،انڈیا میں ہر کھیل کا پورا نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب والد صاحب میرے ساتھ جاتے تھے، آج جس مقام پر موجود ہیں گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جم جا کر جو بھی وزن کے آلات پڑے ہیں ان کے وزن اٹھائیں تو آپ ویٹ لفتڑ بن جائیں گے مگر ایسا نہیں، اس کھیل کے آلات بالکل الگ ہیں اور وہ کافی مہنگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فیڈریشن کی جانب سے کوئی تعاون حاصل نہیں مگر پھر بھی میں اپنے بل بوتے پر انٹرنیشنل مقابلوں پر پاکستان کی نمائندگی کروں گی، میری نظریں اولمپکس 2024 کی جانب ہیں اگر میڈیا ساتھ دے تو ہو سکتا ہے فیڈریشن میرا ساتھ دے اور مجھے سپورٹ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ میں لڑکوں کا رجحان لڑکیوں سے زیادہ ہے، اس لئے اس کھیل میں آنا مشکل تھا۔

 


متعلقہ خبریں