اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی روشنی میں ای سی ایل میں ڈالے گئے افراد کے نام نظرثانی کے لیے کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں۔
انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفیگ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کابینہ نے ای سی ایل میں نام جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈالے۔ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں کا از سر نو جائزہ بھی لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں نوٹس لیا جبکہ وفاق کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے فنڈ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تحقیقات میں معاون ثابت ہونے والے لوگوں کو اپنے جہازوں میں فرار کرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریات کے مہنگائی انڈیکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ شماریات ڈویژن ہر ہفتے کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر خزانہ کو شاہد خاقان عباسی نے اپنے جہاز میں فرار کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے کسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بات بھی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین اسامیوں کا اضافہ کیا گیا ہے، غربت کے خاتمے کےلیےکوآرڈینیشن کمیٹی بنا رہے ہیں جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیےسازگارماحول بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس ہونا چاہیے۔
کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام کی محرومیاں ختم کریں گے جبکہ واگزارکرائی گئی زمینوں سے متعلق کمیٹی بنا رہے ہیجس کی سربراہی وزیردفاع پرویزخٹک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی زمینوں کو وفاق اورصوبوں کےاستعمال میں لانے کا کام کرےگی، سندھ کےحالات کا پیپلز پارٹی والوں کےعلاوہ سب کوعلم ہے،عوام کے پیسوں سےمحل خریدے گئے۔