کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا۔
پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ شیدید مندی کا شکار رہی۔ کاروبار کے آغاز پر ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 890 پر پہنچ گیا۔
100 انڈیکس میں کچھ دیر کے لیے استحکام بھی دیکھا گیا اور مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی تاہم یہ معاملہ بھی زیادہ دیر تک نہ رہ سکا اور کاروبار کے دوران مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان دیکھا گیا۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس تک کی کمی بھی رہی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 816 تک چلا گیا تھا۔
100 انڈٰیکس میں ریکارڈ کمی کے باعث مارکیٹ شدید بحران کا شکار رہی اور کاروباری حضرات میں شدید بے چینی رہی۔
مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار 167 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم سال کے آخری روز اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ کا آغاز انتہائی خراب ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔