حکومت اپنے وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے،کریم کنڈی


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو بس دوسروں پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جن کا ماضی سب جانتے ہیں۔ یہ لوگ کبھی کسی کے نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی کے وزیر آج چھپ گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بلاول نے بھی بہت ساری چیزوں کو واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر آج چھپ گئے ہیں، حکومت نے  اپنے وزرا کے لیے الگ معیار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے وزرا کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے کہیں وہ بھی نہ بھاگ جائیں۔

زرداری سے تو آج کے بیانات کی توقع تھی،کنول شوزب

پروگرام میں موجود پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ زرداری نے بلاول کو بھی اس راہ پر چلا دیا ہے جس پر میاں صاحب تھے۔ میاں صاحب نے اس وقت تصادم کی بات کی جب ان پر بات آگئی اور کرہشن ثابت کوگیا اور آج زرداری نے بھی یہ ہی بات کی اور بلاول سے بھی کہلاوئی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریریں محترمہ کی برسی سے زیادہ احتساب سے متعلق تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری سے تو آج کے بیانات کی توقع تھی لیکن بلاول سے نہیں تھی۔

رہنما پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک پیپلز پارٹی نے کتنے لوگوں کو انصاف دیا۔ ن لگ کے یہی لوگ تھے جو پیپلز پارٹی کی کرپشن پر پریس کانفرنس کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں کے رہنماؤں کی باتیں اور زبان سن لیں صاف پتا چل جائے گا کہ پھٹا ہوا ڈھول کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر برسوں حکومت کرنے والے ہم سے بولیں کہ چار ماہ میں برسوں کی خرابیاں دور کردیں تو یہ انصاف نہیں۔ بگڑی ہوئی چیزوں کو ٹھیک کرنے میں وقت ملے گا۔

جس نے غلط کیا ہو گا وہ اس کا خمیازہ خود دیکھ لے گا،روبینہ خورشید

پروگرام کی مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما روبینہ خورشید نے کہا کہ وہی لوگ جو کہتے تھے عمران خان کو کوئی تقریر تو لکھ کر دے دے آج وہ ہی کچھ اور بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کا اتنا بڑا گھر کیسے بنا۔ نواز شریف نے پاکستان کے لیے کام کیا اور قوم کو کچھ دیا لیکن آج کی حکومت کیا کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے اپنے کام کرے۔ جس نے غلط کیا ہو گا وہ اس کی سزا پائے گا۔ اگر ہم نے غلط کیا ہے تو ہم بھگت لیں گے اور اگر کسی اور نے غلط کیا ہوگا تو وہ بھگت لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک مشترکہ احتجاج کا کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا۔


متعلقہ خبریں