افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر سے پاک فوج کے سربراہ کی ملاقات

افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر سے پاک فوج کے سربراہ کی ملاقات


راولپنڈی: افغانستان میں کمانڈر ریزولیٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے آج راولپنڈی آرمی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی اس ملاقات میں باہمی مفاد خصوصاً علاقائی سلامتی کے معاملات اور موجودہ افغانستان میں جاری مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال کے سیاسی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ گفتگو میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف ایک افغان قیادت کی مکمل عمل داری افغانستان میں امن بحال کر سکتی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں اور مؤثر سرحدی انتظام کے لیے مسلسل ہم آہنگی کی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا.

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے پرعزم ہے کیونکہ یہ پاکستان میں امن کے لیے بھی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں