کرسمس اور سال نو، سی ویو پر نہانے اور تفریح پر پابندی

فوٹو: فائل


کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے تین روز کے لیے سی ویو اور بیچز پر نہانے اور تفریح پر پابندی عائد کردی جس کے بعد 24 اور 25 دسمبر کے روز  سی ویو جانے پر پابندی ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق پابندی کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے جب کہ  پابندی کا نوٹیفکیشن کمشنر کراچی کی سفارش پر جاری کیا جا چکا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر 31 دسمبر سے صبح یکم جنوری تک سی وی جانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلق ایس ایچ او کو کارروائی کرنے کا اختیار ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ ریڈزون کے اندر ریلیاں اور جلسے جلوس نکالنے پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ داخلہ نے ریڈ زون کے اندر پابندی کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں