لاہور: نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ فیصلے ختم ہوجائیں گے لیکن نواز شریف کی سچائی باقی رہے گی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی ہے۔ نواز شریف کو مفروضوں پر سزا سنائی گئی ہے وہ جلد واپس آئیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ فیصلے تو ختم ہوجائیں گے لیکن جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔
فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔
۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
مریم نواز نے نواز شریف کے فیصلے کے خلاف کہا کہ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے۔ یہاں ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا دی جا رہی ہے لیکن یہ اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے جس کے بعد فتح نواز شریف کی ہی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی سرکاری خزانے میں رتی برابر خیانت ثابت ہوئی۔
مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نہ بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔
نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نا بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا ہے۔