جنوبی پنجاب صوبہ،ایگزیکٹو کونسل قائم کردی،عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلیٰ بنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ہاں تک لے کر آئی ہے۔ سو روزہ پلان نشان منرل ہے منزل نہیں۔

انہوں نے لاہور میں حکومت پنجاب کی سوروزہ کارکردگی  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ مزید منصوبے بھی لا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار ماسٹر واٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے جبکہ دیگر معاملات میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس نئے پاکستان کا خواب عوام نے دیکھا تھا اس کی تکمیل کا وقت آن پہنچا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج کے اس خاص موقع پر میں وزیراعظم عمران خان کے اس انتخاب کے لیے ایک مرتبہ پھر شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام الناس کے مسائل کے حل کی جانب اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ہم نے بغیر کوئی چھٹی کیے اپنے کام جاری رکھے اور آئندہ بھی اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

جب صوبہ پنجاب میں پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو سب جانتے ہیں کہ اقتصادی حالت کیا تھی سب جانے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سب سے بڑے صوبے کا عہدہ ملنا میرے لیے جتنی فخر کی بات ہے اتنا ہی بڑی ذمہ داری اور چیلنج بھی ہے۔

وزیراعلیٰ بنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بلامتیاز آپریشن کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں خودمختار سیکرٹریٹ یکم جولائی 2019 سے کام شروع کرے گی۔

وزیراعلیٰ بنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کا درد رکھتے ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کو ٹھکانہ فراہم کرنے کے منصوبوں پر عمل کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے شعبے میں ترقی کرنے کے لیے بھی وزیراعظم کے بتائے گئے پلان کے مطابق عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں