قومی اسمبلی اجلاس، انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے قرارداد منظور


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری اجلاس میں انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نومولود بچوں کی اموات روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ماں اور بچہ کی صحت کے لئے صاف پانی خوراک علاج اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ماں اور بچوں کے خلاف ہر قسم کے جرائم روکے جائیں۔

تعلیمی اداروں میں منشیات ایک بڑا مسئلہ، شیریں مزاری

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات نشے کی عادی ہیں، طالبات میں منشیات کا استعمال 75 فیصد بڑھا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے. اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے ڈرگ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔

وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے بیان پر اپوزیشن کی تنقید

اسلام آباد کے اسکولوں میں 75 فیصد لڑکیوں کے ڈرگز استعمال کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے بیان پر اپوزیشن رہنماؤں نے تنقید کی اور حکومت کو غلط اعداد و شمار جاری کرنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا  شعور اجاگر کرنے کے لیے حقائق بیان ضرور کیئے جائیں مگر اعدادو شمار کو بڑھا چڑھا کر بیان نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے بہتر ہو گا حکومت بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے اسکولوں میں ڈرگ ٹیسٹنگ کو لازمی قرار دینے کی تجویز دی۔

کراچی میں گیس پریشر کافی حد تک حل ہو گیا ہے، وزیر پٹرولیم

وزیر پٹرولیم شکور شاد کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیس کا بدترین بحران ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ لیاری کے لوگ ہمیں جوتے ماریں.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کے سسٹم میں 80 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئی ہے. گیس کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ اسوقت سندھ میں 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے. کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن بند رہیں گے

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیس پریشر کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے لیکن ملک کے کسی حصے میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

 


متعلقہ خبریں