ٹوکیو: جاپان کے جنوب میں واقع ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طورپر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے لیکن وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ اور کالے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
خبررساں ادارے نے دھماکے کی جگہ کے اطراف میں واقع عمارات کو شدید نقصان پہنچنے کے بھی خطرات ظاہر کیے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی کارکنان اور فائر فائیٹرز قرب و جوار میں موجود افراد کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کررہے ہیں کیونکہ اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ کوئی دوسرا دھماکہ نہ ہو جائے۔
جاپان ٹائمز کے مطابق علاقے میں دور دور تک گیس کی بو پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔