اسلام آباد میں ملاقات سے انکار پر نوجوان نے خاتون کے گھر میں گھس کر تشدد شروع کردیا۔
متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ واصف عباسی نے اسے شادی کا جھانسہ دیا، وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔
خاتون کے مطابق اس نے ملزم کو رابطہ نہ کرنے کا کہا جس پر اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے مطابق واقعہ راولپنڈی کا نہیں بلکہ اسلام آباد کا ہے، تھانہ رمنا میں واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کا ملزم واصف عباسی لاہور سے چین جا چکا ہے، ملزم کا گھر سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں تھا۔
سی پی او نے بتایا کہ نجی پلازہ میں موبائل کی دکان ٹریس آؤٹ کر لی گئی تھی لیکن ملزم جا چکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کہوٹہ میں ملزم کا سوتیلا باپ رہتا ہے، وہاں سے معلوم ہوا کہ ملزم وہاں پر بھی موجود نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل راولپنڈی پولیس رابطے میں رہی، واقعہ اسلام آباد کے حدود میں واقعے کسی اپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔