پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں ملا جلا رجحان

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر آج ملا جلا رجحان موجود ہے۔ مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کے روز مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں اچانک تیزی پیدا ہوئی اور 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 464 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم یہ تیزی جز وقتی ثابت ہوئی اور کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

رپورٹ کے فائل ہونے تک مارکیٹ ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی اور 100 انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 313 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ کئی روز سے 100 انڈیکس میں شدید مندی کے باعث کاروبار حصص شدید متاثر ہے جب کہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 544 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں