’ن لیگ حکومت کے اختتام پر پی آئی اے طیاروں کی تعداد 33 سے 12 ہوگئی‘


کراچی : قومی ائیرلائن کی دس سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق 2013 میں برسراقتدار آنے والی ن لیگ کی حکومت آنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پاس طیاروں کی تعداد 33 تھی جو کہ حکومت کے اختتام کے وقت بارہ رہ گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی حکومت نے دس سال میں ڈرائی لیز پر 20 طیارے لیے جن سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خوب مال کمایا۔

آڈٹ رپورٹ کے متن کے مطابق ن لیگ نے پانچ سال میں صرف تین طیارے ویٹ لیز پر لیے اور فی طیارہ ملازمین کی تعداد میں سابقہ حکومت کے دور میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، 2014 میں پی آئی اے فی طیارہ ملازم کی تعداد 565 رہی۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ دس سال میں بین الاقوامی مارکیٹ شئیربھی ن لیگی حکومت میں بدترین رہا۔

40 فیصد کا انٹرنینشل شئیر لیگی حکومت میں صرف 22 فیصد رہ گیا۔ ڈومیسٹک مارکیٹ شئیرمیں بھی ن لیگ حکومت کی بدترین کارکردگی رہی۔

2008 سے 2012 تک 70 فیصد سے زائد رہنے والا مارکیٹ شئیر58 فیصد رہا۔


متعلقہ خبریں