کراچی: تجاوزات آپریشن، وفاقی حکومت کا مہلت مانگنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سپریم کورٹ سے تین ماہ کی مہلت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں مہلت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروادی۔

وزیراعظم عمران خان تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  کچی آبادی اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد  کو تحفظ  دینے کے خواہاں ہیں۔

اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ افراد کے لیے مناسب بندوبست کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن لینڈ مافیا کے خلاف ہونا چاہیے، اس حوالے سے غریب لوگوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

وزیر اعظم نے آپریشن کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کچی آبادی اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد متاثر نہ ہوں۔

قبل ازیں کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں گورنرسندھ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی اور بزنس کمیونٹی کےتحفظات بارےآگاہ کیاتھا۔

وزیراعظم نے کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے کو سنگین قرار دیا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی میں تجاویزات کےخلاف جاری آپریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی درخواست دائرکرے گی۔

سندھ حکومت اور حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں