چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ مصر کے نام


کراچی: تیرہویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ مصر کے کھلاڑی یوسف ابراہیم کے نام رہی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مصر اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں مصر کے یوسف ابراہیم نے پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپئن شپ چھ تا دس دسمبر پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری رہی۔

ایونٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 24 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 12 مقامی جبکہ 12 انٹرنیشل کھلاڑی شامل تھے۔

چمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایران، مصر، ملائیشیا، قطر، میکسیکو، ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال کے کھلاڑی مدمقابل رہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارگردگی کو سراہا۔

چمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان کے عماد فرید اور ملائیشیا کے ریان پاسکل کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میںعماد فرید نے فتح حاصل کی تھی تاہم چمپئن شپ کا فائنل اور اختتامی میچ مصر کے نام رہا۔


متعلقہ خبریں