معاشرے انصاف کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں، چیف جسٹس

فائل فوٹو


کوئٹہ:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے، انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمارتیں نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے سربراہ نے سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سب کی کاوشوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ تقریب سسے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا خدا سے دعا ہے کہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔

 عدالت عظیٰ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسه، جسٹس گلزار احمد اور دیگر  جج صاحبان سمیت سینیر وکلا بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔


متعلقہ خبریں