ہاکی ورلڈ کپ 2018ناک آؤٹ مرحلہ،انگلینڈ اور فرانس کی جیت

فوٹو: فائل


بھوبنیشور: ہاکی ورلڈکپ 2018 میں  ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزیلینڈ کو اور فرانس نے چین کو ہرا دیا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں ناک آؤٹ راؤنڈ  کا آغاز آج ہوا، ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 2-0 اور دوسرے میچ میں فرانس نے چین کو 1-0 شکست دے دی۔

ناک آؤٹ مرحلے کے  آخری دو میچز کل منگل کو کھیلے جائیں گے، جن میں  پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا جبکہ ہالینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔

گزشتہ روز  پاکستانی ٹیم ہالینڈ کے ہاتھوں  شکست کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے، پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے منگل کو بیلجیئم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، میزبان بھارت اور جرمنی نے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ پاکستان سمیت انگلینڈ، نیوزی لینڈ، فرانس، چین، بیلجیئم، ہالینڈ اور کینیڈا کو کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ناک آؤٹ مرحلے کو پار کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں