کراچی: بحریہ ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج کا اعلان

شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ، شہری متبادل راستہ اختیار کریں

فوٹو: فائل


کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے پراپرٹی ڈیلر اسٹار گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پراپرٹی کی خرویدوفروخت سے متعلق کام کرنے والے افراد بحریہ ٹاؤن ایم نائن اور توحید کمرشل ڈی ایچ اے سے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے بچنے کے لیے عوام کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے دو روز قبل بھی بحریہ ٹاؤن کے اسٹیٹ ایجنٹس، سرمایہ کاروں اور ملازمین نے توحید کمرشل ایریا ڈیفنس میں بحریہ ٹاؤن میں کام رکنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے احتجاج کیا تھا اور سپر ہائی وے کے دونوں ٹریکس بند کر دیے تھے جس کے بعد ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے پانچ سال کی قسطیں جمع کرانے کے بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، ہمیں نہیں پتا ہماری سرمایہ کاری کا کیا ہوگا، بعد ازاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں