نیب نے بلاول بھٹو کو طلب کرلیا

میرے منشور کے مطابق جو کام کرے گا اس سے اتحاد ہوسکتا ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے  پارک لین کمپنی کیس میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پارک لین کمپنی کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق بلاول کمپنی کے شئیر ہولڈر ہیں۔ پارک لین کمپنی کی اسلام آباد میں اربوں روپے کی زمین ہے۔

بلاول بھٹو کے ترجمان  مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نیب کے نوٹسز موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو چیئرمن بلاول بھٹو کے وکلا کی ٹیم نیب راولپنڈی پیش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو کو بھیجا گیا نوٹس انتہائی مضحکہ خیز ہے کیونکہ ان سے اس دور کے معاملات کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جب ان کی عمر صرف ایک برس تھی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے نوٹسز سیاسی انتقام اور حکومت کے مخالفین کو ڈرانے کا حربہ ہے۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے لیے میدان خالی چھوڑا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں آہی گئے ہیں تو اب مخالفت اور تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ پیدا کریں، یہ نوٹسز اور مقدمات پی پی پی قیادت کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہیں، پہلے بھی انتقام کا مقابلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں