سی پیک ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ، ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


نیویارک: امریکا میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سی پیک ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے۔

متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں رہتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو متوسط آمدنی والے ممالک پر توجہ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ متوسط آمدنی والے ممالک پر توجہ دیے بغیر پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی جی ڈی پی میں متوسط آمدنی والے ممالک کا تقریباً آدھا حصہ ہے،

اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ کیے بغیر پائیدار اور دیرپا ترقی کا حصول ممکن نہیں۔

پاکستان مندوب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں